ٹوکیو: تاتسوؤ ہیرانو، جو سابق وزیرِ اعظم یوشیکو نودا کی حکومت میں تعمیرِ نو کے وزیر تھے، نے منگل کو کہا کہ وہ جماعت چھوڑنے اور گرما میں ایوانِ بالا کے اہم ترین انتخابات کے لیے آزاد امیدوار کے طور پر کھڑے ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
58 سالہ ہیرانو صوبہ ایواتے سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان کا ڈی پی جی چھوڑنے کا فیصلہ قانون سازوں کی ایک لمبی فہرست میں تازہ ترین اضافہ ہے جنہوں نے پچھلے گرما میں پارٹی سے فرار ہونا شروع کیا تھا، جس نے پچھلے دسمبر کے ایوانِ زیریں کے انتخاب میں لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے ہاتھوں اس (ڈی پی جے) کی شکست میں بھی کردار ادا کیا۔
فروری میں پارٹی کنونشن کے موقع پر ڈی پی جے کے صدر بانری کائیدا نے کہا تھا کہ جماعت کو اپنی انتخابی شکست سے اسباق حاصل کرنے چاہئیں تاکہ وہ ایوانِ بالا کے اہم انتخاب سے قبل اپنی تعمیرِ نو کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی بہت زیادہ شکستگی کا شکار ہو گئی تھی چونکہ بنیادی سطح کے اراکین کی بڑھتی ہوئی تعداد نے جماعتی قیادت کی حمایت نہ کی، جبکہ دوسرے جماعت سے بھگوڑے ہو گئے۔