این ای سی نے تائیوان میں کلاؤڈ بیسڈ آفات اور ہنگامی معلومات کے نظام کا آرڈر حاصل کر لیا

ٹوکیو: این ای اسی کارپوریشن اور این ای سی تائیوان نے بدھ کو تائیوان کی وزارتِ داخلہ کے ‘قومی ادارہ برائے آتش زنی’ کی جانب سے ایک آرڈر ملنے کا اعلان کیا جس میں تائیوان کے “آفات کی روک تھام اور امداد کے کلاؤڈ منصوبے” کے تحت آفت اور ہنگامی معلومات کا ایک کلاؤڈ بیسڈ نظام تیار کیا جائے گا۔ (کلاؤڈ بیسڈ سروسز یا خدمات ایسی خدمات ہوتی ہیں جن میں صارف انٹرنیٹ کے ذریعے ایک مرکزی کمپیوٹر یا کمپیوٹروں پر مشتمل ڈیٹا سنٹر سے منسلک ہوتا ہے۔ صارف کی معلومات اس کمپیوٹر یا کمپیوٹروں میں محفوظ ہوتی ہیں اور وہ دنیا میں کہیں سے بھی، کوئی بھی آلہ استعمال کرتے ہوئے ان معلومات تک رسائی حاصل کر سکتا ہے چنانچہ اسے کلاؤڈ یا بادل کا علامتی نام دیا گیا ہے جو دور سے بھی نظروں کی رسائی میں ہوتے ہیں۔)

یہ منصوبہ تائیوان کی وزارتِ داخلہ کی جانب سے آفات کی روک تھام اور امداد کے لیے معلوماتی خدمات کے پلیٹ فارم کی تیاری کا ایک جزو ہے۔ نئے کلاؤڈ بیسڈ نظام کے ذریعے (ملک میں موجود) آفات روک نظاموں کو آپس میں منسلک کرنا ممکن ہو جائے گا، جس سے پورے تائیوان میں کوریج دستیاب ہو جائے گی۔ (کلاؤڈ بیسڈ نظام کی بدولت تائیوان میں آفات کی روک تھام اور امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے تمام تر معلومات اب ایک ہی سرور یا سرورز کے سلسلے پر منتقل کر دی جائیں گی یعنی ڈیٹا ایک مرکز پر موجود ہو گا اور رسائی کے لیے صرف انٹرنیٹ درکار ہو گا۔)

اس منصوبے کا مقصد ہے کہ دیکھ بھال اور دوسرے آپریٹنگ اخراجات کو ایک دھارے میں لانے کے ساتھ ساتھ جدید، انتہائی آسان آفت روک نظام اور خدمات مہیا کی جائیں جو جغرافیائی معلوماتی نظاموں (جی آئی ایس) سے فائدہ اٹھانا اور ان سے منسلک ہونا ممکن بنا دے گا جس سے پورے تائیوان کے لیے کوریج دستیاب ہو گی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.