سُوگا فوجی اڈے کی منتقلی کے منصوبے پر اوکی ناوا کے اتفاق رائے کے متلاشی

ناہا: چیف کیبنٹ سیکریٹری یوشی ہیدے سُوگا نے بدھ کو اوکی ناوا کے گورنر ہیرکازُو ناکائیما سے ملاقات کی تاکہ فوتنیما میں امریکی فضائی اڈے کی ہینوکو منتقلی کے منصوبے کے لیے مقامی حمایت حاصل کی جا سکے۔

فُوجی ٹی وی کے مطابق، سُوگا، جو اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ اوکی ناوا کا دورہ کر رہے ہیں، نے کہا کہ حکومت ڈیٹرنس (مناسب فوجی قوت برقرار رکھنا جس سے دشمن کو ڈر رہے) برقرار رکھتے ہوئے اوکی ناوا والوں پر فوجی اڈوں کی میزبانی کا بوجھ کم کرنے کے لیے ثابت قدم ہے۔ تاہم، انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کے لیے 2005 کے جاپان امریکہ معاہدے کے تحت منتقلی کے منصوبے پر آگے بڑھنا ضروری ہے۔

اس منصوبے نے اوکی ناوا کے کچھ رہائشیوں کو پریشان کر دیا ہے، جو 1952 کے بعد مزید دو عشروں تک امریکی قبضے میں رہا تھا۔ (اوکی ناوا 1972 میں جاپان کو واپس کیا گیا تھا۔)

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.