ٹوکیو: ٹوکیو کے کِنشی چو اسٹیشن پر ایک اسٹیشن گارڈ کو حراست میں لیا گیا ہے جس نے مبینہ طور پر فروری میں اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر ایک آدمی کو چاقو سے زخم لگایا تھا۔
ٹی بی ایس نے بدھ کو خبر دی، اس گارڈ، جس کی شناخت ماساتو سانو، عمر 41 سالہ سکنہ چیبا کے طور پر ہوئی ہے، کو مبینہ طور پر ایک مسافر پر چاقو سے حملہ کرنے پر حراست میں لیا گیا جب وہ 26 فروری کو شام 5 بجے کے قریب سومیدا میں ایک ٹرین سے اترے تھے۔
سانو پر الزام ہے کہ اس نے دھار دار چاقو کے ذریعے آدمی کی کمر میں وار کیا اور اس کے چہرے پر زخم لگایا جب وہ دونوں تُو تکار میں الجھ گئے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سانو ٹرین میں اس آدمی کے ساتھ بیٹھا ہوا تھا جب ان کی کہنیاں ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں۔ ان دونوں نے اطلاع کے مطابق تُو تکار شروع کر دی، جس کے بعد سانو نے مبینہ طور پر آدمی پر حملہ کر دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سانو نے دونوں کے تُو تکار میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے، تاہم آدمی کو زخم لگانے سے انکار کرتا ہے۔