اسٹور پر حملے میں خاتون کا چہرہ الکلی کے محلول سے جلا دیا گیا

ٹوکیو: جمعہ کی رات ٹوکیو کے اوتو وارڈ میں ایک ٹرین اسٹیشن کے اسٹور میں ایک خاتون پر الکلی ملے مائع کے ایک تیز محلول کے ساتھ حملہ کیا گیا۔

پولیس کے مطابق، 19 سالہ خاتون جے آر اوموری اسٹیشن پر شام 7 بجے کے قریب ایک مٹھائی وغیرہ کی دوکان میں کام کر رہی تھی جب ایک حملہ آور نے پیچھے سے اس پر حملہ کر کے ایک شفاف مائع اس کے چہرے پر پھینک دیا۔ اس کے پولیس کو دئیے گئے بیان کے مطابق، وہ حملہ آور کو دیکھنے میں ناکام رہی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کا حملہ آور حملے کے فوراً بعد جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا۔

پولیس کہتی ہے کہ خاتون کے چہرے اور گردن کی پشت پر زخم آئے ہیں، جن کے بارے خیال ہے کہ تیز الکلائین ایجنٹ کی وجہ سے پیدا ہوئے جو مائع میں پایا گیا تھا۔ (اساس یا بیس تیزاب کا الٹ ہوتی ہے۔ الکلی ایسی اساس کہلاتی ہے جو پانی میں حل ہو سکے۔ الکلی کی عام مثال صابن میں استعمال ہونے والا کاسٹک سوڈا ہے۔ تیزاب کی طرح تیز الکلی بھی جلا دیتی ہے۔) پولیس نے خاتون کے حملہ آور کے لیے تلاشی مہم شروع کر دی ہے اور فی الوقت تفتیش کر رہے ہیں کہ وہ کسی قسم کے جھگڑے یا بحث میں ملوث تو نہیں رہی جو اس حملے کی وجہ بنے ہوں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.