کپڑے کے فریشنر صحت کے لیے خطرناک، صارف مرکز کا انتباہ

ٹوکیو: جاپان کے قومی مرکز برائے امورِ صارفین نے خوشبو سے تازہ دم کرنے والے کپڑے اور عفونت رُبا (بُو دور کرنے والے) اسپرے سانس سے اندر لے جانے کے مضر اثرات بارے ایک انتباہ جاری کیا ہے۔

سانکےئی شمبن نے جمعہ کو خبر دی کہ مرکز کے مطابق، جاپان میں انتباہات پرنٹ کرنے کے حوالے سے صارفی قانون کی رہنما ہدایات صرف واٹر پروفنگ والے اسپرےز پر لاگو ہوتی ہیں، تاہم کپڑوں کو تازہ دم (خوشبو دار) بنانے کے لیے فروخت شدہ اسپرےز پر لاگو نہیں ہوتیں۔ مرکز نے کہا کہ ایسے اسپرےز کے سات بڑے برانڈز میں سے چار میں فلورین کی رال پائی گئی تھی۔ مرکز نے خبردار کیا، ان کے ذرات کا سائز اور چپکنے کی صلاحیت ایسی ہے کہ اسپرے کو سانس کے ذریعے اندر لے جانا صحت کے لیے مضر ہو سکتا ہے۔

مرکز زور دیتا ہے کہ ایسے اسپرےز پر زہر خورانی کے خطرات مناسب انداز میں چھاپے نہیں جاتے اور حکومت سے اپیل کر رہا ہے کہ ممکنہ طور پر زہریلی مصنوعات پر زیادہ واضح انتباہات کے لیے قانون سازی کرے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.