ٹوکیو: وزیرِ اعظم شینزو ایبے نے جمعہ کو ایک حکومتی ٹاسک فورس کا اجراء کیا تاکہ ٹرانس پیسفک پارٹنر شپ (ٹی پی پی) آزاد تجارتی مذاکرات میں جاپانی شمولیت کے لیے تیاری کی جا سکے۔
این ایچ کے کے مطابق، اس ٹاسک فورس کی قیادت اقتصادی بحالی کے وزیر آکیرا آماری کریں گے اور ابتدائی طور پر 65 ارکان پر مشتمل ہے۔
ایبے نے کہا تھا کہ جاپان مذاکرات سے باہر رہنا افورڈ نہیں کر سکتا۔ “ایک بہت بڑا اقتصادی بلاک جو دنیا کی معیشت کا قریباً ایک تہائی حصہ بنے گا، بننے جا رہا ہے۔”
ٹی پی پی کے حامیوں کا کہنا ہے کہ اس سے جاپان کی لڑکھڑاتی معیشت کو سہارا اور صارفین کو مصنوعات کا زیادہ انتخاب حاصل ہو گا۔
جاپان کا اہم دیہی علاقہ ایبے کے قدامت پسندانہ قوم پرستی کے برانڈ کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور بے نظیر حکومتی تحفظ (جو سبسڈی اور درآمدات پر پابندی کی صورت میں انہیں حاصل ہے) ختم کرنے کی کوئی بھی تجویز ایبے کے لیے سیاسی طور پر بہت بڑی قیمت چُکانے کا باعث بن سکتی ہے۔