لفظ “بلاگ” پچھلی صدی کی ناوئیں دہائی میں پیدا ہوا۔
اور اس صدی کے پہلے سالوں میں انٹرنیٹ تک رسائی رکھنے والے لوگوں کی معلومات تک پہنچا۔
یہ لفظ ، ویب اور لاگ بک کے دو الفاظ میں سے نکلا ہے۔
ویب ، جس کے لغوی معنے ہیں ، مکڑی کا جالا!۔
لیکن پچھلی صدی سے اس لفظ کو ایک اور معنوں میں استعمال کیا جارہا ہے۔
ڈبلیو ڈبلیو ڈبلیو کا لفظ بہت سے ان لوگوں کے منہ سے بھی سنا ہے جن کو انٹرنیٹ کا علم نہیں ہے
ورڈ وائیڈ ویب کے الفاظ کا مخفف ہے
ڈبلیو ڈبلیو ڈبلیو ۔
ایک خیالی مکڑی کا جالا نما تاروں کا جال زمین ہر بچھا دیا گیا ہے۔
جو کہ کچھ اس طرح کا سمجھ لیں
حالنکہ ویب ، بلکل ایسی شکل کی بھی نہیں ہے۔
لاگ بک یا جس کو روزنامچہ کہ لیں یا کہ ڈائری۔
ویب پر لکھے جانے والی لاگ بک کو بلاگ کا نام دیا گیا ہے۔
اردو میں بلاگ لکبھے والوں کا مزاج کچھ دوسری زبانوں سے مختلف ہے
کہ دوسری زبانوں کے بلاگر اپنی روز مرہ کی باتوں کو لکھتے ہیں
لیکن اردو کے بلاگر معاشرے کی روز مرہ کی باتوں کو لکھنے کو ترجیع دیتے ہیں
اردو کے بلاگر ۔
اپ ان لکھاریوں کو کہ سکتے ہیں جو کہ اپنے لکھے کو پیشہ نہیں بنائے ہوئے
اور ان میں سے اکثریت ابھی تک کسی بھی سیاسی ، سرکاری فرعون کی غلامی میں ہیں آئی ہے
اور اردو کے بلاگروں میں سے اکثریت کا تعلق انسانوں کی اصل والی نسل سے ، جن کو کہ کتے کی طرح کی دم نہیں لگی ہوئی۔
انسان نما وہ کتے لوگ جن کی نادیدہ دم کسی مالک کے سامنے لہرا لہرا کر ہلنے کے لئے بے چین ہو جاتی ہے ان لوگوں سے بہت ہی معذرت کے ساتھ۔
معذرت اس لئے کہ تم لوگ کتے بھی ہو اور کاٹنے والے بھی۔
جاپان میں اردو کے بلاگ لکھنے والے ، انسان ابھی تکجہان تک مجھے علم ہے صرف تین ہی ہیں
ایک میں ، خاور کھوکھر، دوسرا یاسر خوامخواہ جاپانی۔ اور تیسرے ہیں ، سیلانی کے نام سے لکھنے والے الطاف غفار صاحب۔
دنیا بھر سے اردو کی بلاگنگ کرنے والوں کی تحاریر اور ان لوگوں کے ناموں کی لسٹ اپ اردو کے سب رنگ پر پڑھ ، دیکھ سکتے ہیں ۔
http://urdu.gmkhawar.net
جاپان میں رنے والے اردو کے بلاگروں نے
اگلے اتوار
یعنی کہ 14 اپریل کو ملنے کا پروگرام بنایا ہے
اس ملاقات کا آئیڈیا ہے جناب الطاف غفار صاحب کا
اور
ملنے کا پروگرام ہو گاخاور کی کائی تائی عرف یارڈ پر
تھویاما سے ایک لمبی ڈرائیو کر کے یاسر پائی پہنچ جائیں گے
اور الطاف غفار صاحب کا تو مل بیٹھنے کا ائیڈیا تھا اس لئے سیلانی صاحب بھی شامل ہوں گے
اور راقم خاور بھی ۔
اس کے علاوہ
قریبی لوگ جو کہ تاتے بیاشی میں یا ایتا کورا میں میں رہتے ہیں وہ بھی شامل ہو جائیں گے
اس محفل میں شامل ہونے کے لئے کسی کو فون کرکے نہیں کہا جائےگا
اس لئے کہ
بہت سے دوستوں کو بلاگروں کی کفتگو بور سی لگے گی
اگر اپ کو بھی وقت ملے تو آ جانا جی
Viewخاور کی کائی تائی گنماں کین ایتا کورا in a larger map