گونما کی پولیس، این ٹی ٹی، کانتو گاکوئن صارفین کو زیادہ خطرات والے علاقوں سے خبردار کرنے کے لیے ایپ تیار کر رہے ہیں

گونما: گونما کی صوبائی پولیس، این ٹی ٹی ایسٹ اور کانتو گاکوئن یونیورسٹی اسمارٹ فونز کے لیے ایک “انسدادِ جرائم ایپلی کیشن” سافٹویر پر کام کر رہے ہیں جو صارفین کو زیادہ خطرات والے علاقوں سے مطلع کرے گی کہ کس جگہ مشتبہ افراد دیکھے گئے ہیں یا کس جگہ چھیڑ چھاڑ یا حملوں جیسے جرائم وقوع پذیر ہو سکتے ہیں۔

این ٹی ٹی کے مطابق، یہ ایپ ایک نقشے پر “خطرات زدہ علاقے” دکھاتی ہے۔ ان علاقوں کو گواہان سے حاصل کردہ پولیس معلومات کے ذریعے زمرہ بند کیا جائے گا جس میں خود کو ننگا کرنے والے مرد، اسکول کے بچوں کو تنگ کرنا، پرس چھیننا، سرکش نوجوانوں کے گروہوں کی موجودگی وغیرہ وغیرہ جیسے زمرے شامل ہوں گے۔

سانکےئی شمبن کے مطابق، گونما کی صوبائی پولیس کے ایک ترجمان نے کہا کہ اس قسم کی معلومات مہیا کرنا سلامتی کی بہترین قسم ہے تاکہ کسی کو ممکنہ طور پر خطرناک صورتحال میں داخل ہونے سے روکنے میں مدد فراہم کی جا سکے۔

این ٹی ٹی ایسٹ نے کہا کہ اسے اگلے سال تک اس ایپ کے اجراء کی امید ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.