امریکی فوج شمالی جاپان میں غیر انسان بردار جاسوس طیارے تعینات کرے گی

ٹوکیو: ایک اخبار نے ہفتے کو کہا، امریکی فوج جاپان میں غیر انسان بردار جاسوس طیارے تعینات کرنے جا رہی ہے تاکہ جاسوسی و نگرانی کی صلاحیتیں بڑھائی جا سکیں جیسا کہ شمالی کوریا بظاہر میزائل داغنے کے لیے تیار ہو رہا ہے۔

امریکی فوج نے جاپان کو پچھلے ماہ جون اور ستمبر کے دوران طیارے تعینات کرنے کے منصوبے سے آگاہ کیا تھا تاہم اخبار کے مطابق شمالی کوریا کی جانب سے میزائل لانچر تیار کرنے کی تیاریوں کی اطلاعات کے بعد وہ اس تاریخ کو آگے لا سکتا ہے۔

جنوبی کوریا کی یونہاپ نیوز ایجنسی نے شمالی کوریا کے اعلی حکومتی اہلکاروں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا نے موبائل لانچروں پر درمیانی مار والے دو موسوڈن میزائل نصب کر دیئے ہیں اور انہیں مشرقی ساحل کے قریب خفیہ اڈوں پر چھپا دیا ہے۔

یہ جنوبی کوریا اور جاپان میں ہر ہدف کو کور کرنے کے قابل ہوں گے، اور ممکنہ طور پر بحر الکاہل کے جزیرے گوام پر واقع امریکی فوجی اڈوں پر بھی پہنچ سکتے ہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.