پچینکو میں ڈاکہ زنی کر کے بھاگنے والے چور 10 ملین ین گرا گئے

کیتاکیوشو: پولیس نے اتوار کو کہا، دو چوروں نے ایک پچینکو پارلر میں 20 ملین ین کی ڈکیتی کی، تاہم اس رقم کا نصف ان کے بیگ میں سے اس وقت گر گیا جب وہ کیتاکیوشو شہر میں جائے واردات سے فرار ہو رہے تھے۔

پولیس کے مطابق، اتوار کو شام 7:30 بجے کے قریب دو آدمی بوتھ پر پہنچے جہاں نقدی کے بدلے انعامات چھڑائے جاتے ہیں۔ ٹی وی آساہی کے مطابق، انہوں نے 30 سالہ ملازم کو ایک چاقو سے ڈرایا اور اس سے مطالبہ کیا کہ بیگ میں روپے ڈال دے۔

ٹی وی آساہی نے خبر دی، عینی شاہدین کے مطابق جب دونوں اشخاص فرار ہو رہے تھے، تو بینک نوٹوں کے کئی بنڈل بیگ میں سے باہر گر پڑے۔ پولیس نے کہا کہ گرنے والی رقم کی مقدار 10 ملین ین تھی اور وہ دونوں دوسرے 10 ملین ین کے ہمراہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس نے کہا اس وقت اس جگہ پر قریباً 400 لوگ موجود تھے۔ ملازم کو اپنے بازو پر زخم سہنا پڑا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.