فوکوشیما پلانٹ پر تابکار پانی کے تازہ رساؤ کی اطلاع

ٹوکیو: فوکوشیما ڈائچی ایٹمی بجلی گھر کے آپریٹر نے اتوار کو کہا کہ ہو سکتا ہے تباہ حال پلانٹ کے زیرِ زمین ذخیرہ اندوزی کے ایک ٹینک سے کچھ تابکار پانی کا رساؤ ہو گیا ہو، جو مرکز پر مسائل کے ایک سلسلے کا تازہ ترین واقعہ ہے۔

تازہ رساؤ کی اطلاع ٹوکیو الیکٹرک پاور کو (ٹیپکو) کی جانب سے اس اطلاع کے ایک دن بعد سامنے آئی ہے جس میں اس نے کہا تھا کہ ہو سکتا ہے سونامی سے تباہ شدہ پلانٹ پر دوسرے سات زیرِ زمین ذخیرہ اندوزی کے ٹینکوں سے 120 ٹن تابکار پانی خارج ہو گیا ہو۔

تاہم اس نے کہا کہ تابکار پانی کے سمندر میں جانے کے امکانات نہ ہونے کے برابر تھے۔

یہ ٹینک ری ایکٹروں کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے استعمال شدہ پانی کو ذخیرہ کرنے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں جب اس میں سے تابکار سیزیم ختم کر دیا جاتا ہے تاہم دوسرے تابکار مادے موجود ہوتے ہیں۔

ٹیپکو نے کہا کہ تازہ ترین رساؤ میں ٹینک کے باہر والے پانی میں تابکاری کا پتا لگایا گیا تھا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.