آک لینڈ: متسوئی گروپ نے نیوزی لینڈ کی کمپنی ایس ایم ایکس کے کلاؤڈ بیسڈ ای میل سیکیورٹی سلوشن کے جاپان میں ری سیلر اور ڈسٹریبیوٹر کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ (کلاؤڈ بیسڈ مصنوعات ایسا کوئی بھی سافٹویر یا سروس ہوتی ہے جو آنلائن بذریعہ انٹرنیٹ دستیاب ہو۔ ایسا سافٹویر یا سروس انٹرنیٹ سے منسلک ڈیٹا سنٹر میں نصب ہوتا ہے اور صارفین کہیں سے بھی اس تک رسائی پا سکتے ہیں۔ کلاؤڈ بیسڈ سروسز کی مثال گوگل ڈاکس، جی میل، گوگل ڈرائیو وغیرہ ہیں۔)
ایس ایم ایکس کے نائب صدر برائے عالمی فروخت ٹیان بلاؤ کا کہنا ہے کہ متسوئی کا خصوصی آئی ٹی سیکیورٹی شعبہ یعنی متسوئی بوسّان سیکیور ڈائریکشنز انکارپوریشن (ایم بی ایس ڈی) ایس ایم ایکس کے کلاؤڈ ای میل سیکیورٹی سوٹ کی پورے جاپان میں بڑے کارپوریٹ گاہکوں بشمول آئی ایس پیز (انٹرنیٹ مہیا کاروں) کو تقسیم کاری اور دوبارہ فروخت (ری سیلنگ) کی خدمات سر انجام دے گا۔ “متسوئی بوسّان سیکیور ڈائریکشنز جاپان میں ای میل سیکیورٹی کا مارکیٹ لیڈر ہے اور جاپانی مارکیٹ میں نئی سیکیورٹی مصنوعات و خدمات متعارف کروانے کے حوالے سے ایک ثابت قدم موجد ادارہ ثابت ہوا ہے۔”
تانابے کہتے ہیں، “ہم نے سخت جانچ پڑتال کے عمل کے بعد ایس ایم ایکس کو اپنے ای میل سیکیورٹی سلوشن کے طور پر منتخب کیا ہے”۔
“جاپان کے لیے سب سے اہم بات یہ ہے کہ ایس ایم ایکس ای میلوں کو سمندر پار ڈیٹا سنٹروں میں فلٹر کرنے کی بجائے جاپان میں ہی فلٹر کرتا ہے۔ یہ جاپانی کمپنیوں کے لیے سیکیورٹی کے حوالے سے بہت اہم معاملہ ہے،” تانابے نے کہا۔