بس روکنے اور روائپر توڑنے پر ٹیٹوز سے بھرا برہنہ شخص گرفتار

ٹوکیو: پولیس نے پیر کو کہا کہ انہوں نے ایک شخص کو حراست میں لیا ہے جو ٹوکیو کی ایک سڑک پر برہنہ کھڑا تھا، پھر اس نے ایک بس روکی اور اس کی ونڈ شیلڈ کے وائپرز توڑ دئیے۔

این ٹی وی نے خبر دی کہ یہ واقعہ ٹوکیو کے آداچی وارڈ میں اتوار کو صبح 9 بجے پیش آیا۔ بس ڈرائیور سے منسوب بیان کے مطابق، یہ آدمی، جو مکمل برہنہ اور ٹیٹوز سے بھرا ہوا تھا، سڑک پر بس کے سامنے نمودار ہوا۔ پھر اس نے بس کے شیشے توڑے اور پولیس کے آنے تک انتظار کرتا رہا۔

این ٹی وی کے مطابق، پولیس نے کہا کہ آدمی بے ربط انداز میں بول رہا تھا اور وہ شراب یا منشیات کے نشے میں لگتا تھا۔

کوئی مسافر زخمی نہیں ہوا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.