ایس ڈی ایف کو جاپان کے نزدیک آنے والے شمالی کوریا کے میزائل مار گرانے کا حکم

ٹوکیو: جاپان نے اپنی مسلح افواج کو حکم دیا ہے کہ وہ اپنے علاقے کی جانب آنے والے شمالی کوریا کے کسی بھی میزائل کو مار گرائیں، یہ بات وزارتِ دفاع کے ایک اہلکار نے پیر کو بتائیں جیسا کہ افواہیں گرم ہو رہی ہیں کہ پیانگ یانگ اس ہفتے ایک میزائل داغ سکتا ہے۔

وزارتِ دفاع کے اہلکار کے مطابق، وزیرِ دفاع ایتسونوری اونودیرا نے یہ حکم جاری کیا، جس کے تحت سمندر سے داغے جانے والے میزائل روک میزائلوں سے لیس ایگس تباہ کار بحری جہازوں کو بحرِ جاپان میں تعینات کر دیا جائے گا۔

“ہم اس حکم پر پریس کانفرنسیں منعقد نہیں کریں گے چونکہ جاپان کا پالیسی اصول یہ ہے کہ ہم شمالی کوریا کی اشتعال انگیزیوں سے ڈگمگائیں گے نہیں۔”

یہ حکم ایسے وقت آیا ہے جب شمالی کوریا کے اعلی سیکیورٹی اہلکار نے اتوار کو کہا تھا کہ شمالی کوریا اس ہفتے شاید ایک میزائل کا تجربہ کرے، جبکہ امریکہ نے جزیرہ نما (کوریا) میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کی وجہ سے اپنا میزائل تجربہ ملتوی کر دیا ہے۔

اتوار کا حکم جاپان کی وزارتِ دفاع کے پچھلے تین احکامات سے ملتا جلتا ہے جو اس نے اپریل 2009 اور پچھلے برس اپریل و دسمبر میں جاری کیے تھے جب شمالی کوریا نے راکٹ داغا جسے اس نے سیٹلائٹ لانچ قرار دیا تھا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.