ڈوکومو نے کلاؤڈ سروس کی کارکردگی بہتر بنانے والی نئی ٹیکنالوجی تیار کر لی

ٹوکیو: این ٹی ٹی ڈوکومو انکارپوریشن نے پیر کو اعلان کہ اس نے کلاؤ سرور کے انتظام سے متعلق ایک ٹیکنالوجی تیار کی ہے جو کلاؤڈ خدمات کا جواب دینے کا وقت (رسپانس ٹائم) 50 فیصد تک مختصر کر دیتی ہے۔

اس کا سورس کوڈ (کمپیوٹر کے لیے لکھی گئی ہدایات)، جو اس ٹیکنالوجی کو اس قابل بناتا ہے کہ کئی اقسام کی کلاؤڈ خدمات کے ساتھ استعمال کی جا سکے، ڈوکومو کی جانب سے اوپن اسٹیک فاؤنڈیشن کو مہیا کیا گیا اور یہ گریزلی کا معیاری فیچر بھی ہے، جو اوپن اسٹیک کلاؤڈ پلیٹ فارم کا نیا ورژن ہے جس کا اعلان 4 اپریل کو کیا گیا۔

اوپن اسٹیک کلاؤڈ پلیٹ فارم پر مشتمل ایک سافٹویر ہے جو سرور ورچوئلائزیشن ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے ایک ہی حقیقی سرور کو کئی مجازی سرورز کی طرح چلاتا ہے، اور مجازی سرورز کو انفرادی کلاؤڈ سروسز کو مہیا کرتا ہے جو صارفین استعمال کرتے ہیں۔ (ورچوئلازیشن یا مجازی آپریٹنگ سسٹم/ یا مجازی کمپیوٹر ایک ایسی ٹیکنالوجی ہے جس کے ذریعے ایک کمپیوٹر کے اندر کئی مجازی کمپیوٹر بنائے جا سکتے ہیں۔ یہ کام ایک خصوصی قسم کے سافٹویر کے ذریعے کیا جاتا ہے جسے ورچوئلائزیشن سافٹویر کہتے ہیں، جو کئی کمپنیاں تیار کر رہی ہیں۔ چناچہ ونڈوز سیون پر ورچوئلائزیشن کے ذریعے ونڈوز ایکس پی نصب کی جا سکتی ہے جو بالکل ایسے ہی چلے گی جیسے کوئی عام سافٹویر چلتا ہے۔ لیکن یہ مجازی ونڈوز ایکس پی اپنے اندر ایک مکمل کمپیوٹر ہو گی۔ اسی طرح ڈیٹا سنٹرز اور بڑے کمپیوٹر سرورز پر مجازی آپریٹنگ سسٹم نصب کر کے صارفین کو خدمات مہیا کی جاتی ہیں جو ان مجازی آنلائن کمپیوٹروں کو کسی بھی مقصد کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔)

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.