جاپان کی جانب سے ہوائی اڈے پر 787 کی بیٹری کی آزمائشیں

ٹوکیو: اہلکاروں کے مطابق، جاپانی ایوی ایشن کے حکام نے پیر کو مغربی جاپان کے ایک ہوائی اڈے پر مسائل زدہ 787 ڈریم لائنر طیارے کی زمین پر دو روزہ بیٹری آزمائشیں شروع کیں۔

جاپان ٹرانسپورٹ سیفٹی بورڈ (جے ٹی ایس بی) کے چار اہلکاروں نے آل نیپون ائیر ویز کے طیارے کے بیٹری نظام کا معائنہ شروع کیا جو قریباً تین ماہ سے تاکاماتسو کے ہوائی اڈے پر گراؤنڈ کیا ہوا ہے۔

اس طیارے کو جنوری میں ایک ہنگامی لینڈنگ پر مجبور ہونا پڑا تھا جب آلات نے اشارہ دیا کہ بیٹری میں سے دھواں نکل رہا ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.