میکسیکو کی جانب سے جاپان کی ٹی پی پی مذاکرات میں شمولیت کی حمایت

ٹوکیو: دورے پر آئے میکسیکو کے صدر انریک پینا نئیتو نے مذاکرات میں شمولیت کے جاپانی منصوبے کی حمایت کا اعلان کیا ہے جن کا مقصد بحر الکاہل پر مشتمل ایک آزاد تجارتی علاقہ تشکیل دینا ہے۔

پینا نئیتو نے پیر کی رات وزیرِ اعظم شینزو ایبے سے ایک ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کو بتایا، “ہم نے ٹی پی پی (ٹرانس پیسفک پارٹنر شپ) مذاکرات میں جاپان کی شمولیت کے لیے حمایت کا اظہار کیا ہے”۔

جاپانی وزیرِ اعظم نے پچھلے ماہ کہا تھا کہ وہ جحیم تجارتی معاہدہ تشکیل دینے والے مذاکرات میں شمولیت اختیار کرنا چاہتے ہیں۔

جاپان کو باضابطہ طور پر مذاکرات میں شامل ہونے سے قبل 11 دیگر مذاکراتی اراکین سے اجازت درکار ہو گی۔

تاہم، پینا نئیتو نے کہا اگر جاپان، جو دنیا کی تیسری بڑی معیشت ہے، اس نئے تجارتی فریم ورک کا حصہ بن جائے تو یہ ٹی پی پی مذاکرات کے لیے بہت سود مند ثابت ہو گا۔

جاپان اور میکسیکو میں پہلے ہی دو طرفہ آزاد تجارتی معاہدہ موجود ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.