اوساکا: پولیس نے منگل کو کہا انہوں نے ایک 28 سالہ عورت کو اقدامِ قتل کے الزام میں گرفتار کیا ہے جب اس نے 1 کلومیٹر تک کار ایسے چلائی کہ اس کا خاوند اس کی کار کے ہُڈ سے لٹکا ہوا تھا۔
پولیس کے مطابق، یہ واقعہ پچھلے ہفتے کو سہ پہر 3 بجے کے قریب پیش آیا۔ ٹی آساہی نے اطلاع دی کہ یہ جوڑی طلاق کے ایک تلخ جھگڑے میں الجھی ہوئی ہے۔ پولیس کے حوالے سے بتایا گیا کہ وہ چؤ وارڈ کے ایک ہوٹل میں اپنی طلاق کے معاملے پر بحث و تکرار کر رہے تھے۔ جب ہیتومی تاکائیشی ہوٹل سے نکلنے کے لیے اپنی کار میں بیٹھی، تو اس کا خاوند آگے کھڑا ہو گیا اور اسے روکنے کی کوشش کی۔
پولیس نے کہا کہ تاکائیشی نے کار چلانا جاری رکھا اور ایک کلومیٹر تک کار کو آڑے ٹیڑھے انداز میں چلاتی رہی جبکہ اس کا خاوند ہُڈ سے لٹکا ہوا تھا۔ بالآخر جب کار رکی تو اس کا خاوند گر گیا اور ایک راہگیر سے پولیس کو کال کرنے کو کہا۔ پولیس نے کہا، اسے صرف معمولی زخم آئے ہیں۔
پولیس کے مطابق، تاکائیشی نے اپنے خاوند کو قتل کرنے کے کسی ارادے سے انکار کیا ہے۔