ٹیپکو کے پاس شاید تابکار پانی ذخیرہ کرنے کی جگہ نہ رہے

ٹوکیو:  ٹوکیو الیکٹرک پاور کو (ٹیپکو) نے پیر کو کہا کہ اگر اسے اپنے تباہ حال فوکوشیما ایٹمی بجلی گھر پر واقع زیرِ زمین ذخیرہ اندوزی کے گڑھوں، جنہوں نے ویک اینڈ کے دوران لیک کرنا شروع کر دیا تھا، سے تابکاری سے آلودہ پانی کو کسی اور جگہ منتقل کرنا پڑا تو اس کے پاس کافی ٹینک موجود نہیں ہیں۔

ویک اینڈ کے دوران دو بڑے بڑے زیرِ زمین ذخیرہ اندوزی کے گڑھوں سے قریباً 120,000 لیٹر تابکاری سے آلودہ پانی خارج ہو گیا تھا۔

اونو کے مطابق، ٹیپکو کے انجینئروں نے ابھی فیصلہ کرنا ہے کہ پانی کو زمین کے اوپر واقع ٹینکوں میں منتقل کیا جائے یا نہیں۔

یاد رہے کہ پلانٹ پر دھماکوں کے فوراً بعد ٹیپکو نے کچھ تابکار پانی قریبی سمندر میں خارج کر دیا تھا، جس سے ہمسایہ ممالک کی جانب سے احتجاج کو ہوا ملی تھی۔ “حکومت نے ٹیپکو کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے طریقہ کار پر بنیادی قسم کی نظرِ ثانی کرے کہ وہ کس طرح مسائل سے نپٹ رہا ہے۔”

ٹیپکو کے صدر ناؤمی ہیروسے کو ذخیرہ اندوزی کے عارضی گڑھوں سے پانی کے اخراج پر وضاحت کے لیے وزارتِ صنعت طلب کیا گیا اور انہیں وزیر توشی میتسو موتیگی کی جانب سے کھلے عام لعن طعن سہنا پڑی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.