ٹوکیو: اہلکاروں نے منگل کو کہا، جاپان نے اپنے دارالحکومت میں پیٹریاٹ میزائل نصب کر دئیے ہیں جیسا کہ وہ شمالی کوریا کی جانب سے کسی بھی حملے سے ٹوکیو کے وسیع تر علاقے میں رہائش پذیر 30 ملین لوگوں کا دفاع کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔
وزارت کے ایک ترجمان کے مطابق، زمین سے فضا میں مار کرنے والے دو ایڈوانس کیپے بیلٹی (صلاحیت) پیٹریاٹ 3 میزائلوں کے لانچر طلوعِ آفتاب سے قبل ٹوکیو میں وزارتِ دفاع پر نصب کیے گئے، جبکہ وزیرِ دفاع ایتسونوری اونودیرا نے کہا، “ہم پی اے اسی 3 میزائلوں کی تعیناتی سمیت دوسرے اقدامات کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں چونکہ ہم چوکسی کی حالت میں ہیں”۔
مقامی خبروں کے مطابق میزائل بیٹریاں ٹوکیو کے وسیع تر علاقے میں دو مزید مقامات پر نصب کی جائیں گی۔
حالیہ ہفتوں میں شمالی کوریا کی جھگڑالو فصاحت و بلاغت گرما گرمی تک پہنچ گئی ہے، جس میں جنوبی کوریا و امریکہ کی طرف سے جاری مشترکہ جنگی مشقوں کے جواب میں جاپان اور جنوبی کوریا میں امریکی فوجی اڈوں پر حملوں کی قریباً روزانہ دھمکی دی جا رہی ہے۔