»بھٹو «
وطن کا محافظ قید سے چھڑایا
آزاد کرایا گھر لے کے آیا
اِک رات اِندرا سے سر کھپایا
پاکستانی محبت کا جادو دکھایا
لرزتا تھا دُشمن بھٹو نام سے
بھٹو نے پاکستان کا مطلب بتایا
آئو کہ رہبر بنو قربان ہو کہ
شہیدوں نے پاکستان کو سیسہ پلایا
شہید ہو کہ بھٹو نے ہمیں
زندہ رہنے کا سلیقہ سکھایا
تری عظمت کو سلام جانِ بھٹو
بن کہ رہبر تو نے رستہ دکھایا
محبوب نجمی