فوکوشیما پلانٹ پر تابکار پانی کا نیا رساؤ دریافت

ٹوکیو: تباہ حال فوکوشیما ایٹمی بجلی گھر کے آپریٹر نے منگل کو کہا کہ پلانٹ پر تابکار پانی کے ایک اور مشتبہ رساؤ کا پتا چلا ہے، جو پلانٹ پر مسائل کے سلسلے کا تازہ ترین واقع ہے۔

ٹوکیو الیکٹرک پاور کو (ٹیپکو) نے کہا، سونامی سے تباہ حال مرکز پر تابکار پانی ممکنہ طور پر زیرِ زمین ذخیرے سے رس کر زمین میں جذب ہوا ہے، جبکہ ویک اینڈ کے دوران بھی رساؤ کے دو واقعات ہو چکے ہیں۔

یہ ذخیرے ری ایکٹروں کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے استعمال شدہ پانی کو ذخیرہ کرنے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں جب اس میں سے تابکار سیزیم ختم کر دیا جاتا ہے تاہم دوسرے تابکار مادے موجود ہوتے ہیں۔

وزیرِ معیشت، تجارت و صنعت توشی میتسو موتیگی نے کہا کہ رساؤ کا مسئلہ حل کرنے کی ذمہ داری اور طریقہ کار ٹیپکو پر منحصر ہے، تاہم “ہمارا خیال ہے کہ بنیادی نوعیت کے اقدامات کی ضرورت ہے”۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.