ٹوکیو: وزیرِ اقتصادیات آکیرا آماری نے منگل کو کہا جاپان اور امریکہ جاپان کے ٹرانس پیسفک تجارتی مذاکرات میں شمولیت کے حوالے سے مشاورت کے آخری مرحلے میں ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ زراعت اور کار سازی جیسے حساس معاملات پر امریکہ اور جاپان میں موجود خلا کم ہو رہا ہے۔
جاپان نے پچھلے ماہ ٹرانس پیسفک پارٹنر شپ (ٹی پی پی) میں شمولیت کے عزم کا اظہار کیا تھا اور 11 موجودہ اراکین کے باضابطہ فیصلے کا انتظار کر رہا ہے، جو اس ماہ آ سکتا ہے۔
پچھلے جمعے کو جاپانی حکومت نے ٹی پی پی کی رکن اقوام سے مذاکرات کا عمل تیز کرنے کے لیے ایک ٹاسک فورس قائم کی تھی۔