ایل ڈی پی کے پینل نے یونیورسٹیوں کے لیے ٹوفِل لازمی کی تجویز پیش کر دی

ٹوکیو: حکمران ڈیموکریٹک پارٹی کے پینل برائے تعلیمی اصلاحات نے وزیرِ اعظم شینزو ایبے کو اپنی تجویز پیش کر دی ہے کہ یونیورسٹیاں داخلے اور عطائے اسناد ہر دو مواقع پر ٹوفِل کے اسکور کو بھی مدِ نظر رکھیں۔ (‘ٹیسٹ آف انگلش ایز فارن لینگوئج’  یا ٹوفِل انگریزی بول چال کے ایک امتحان کا نام ہے، جو عموماً امریکی یونیورسٹیوں میں داخلے کے لیے لازمی ہوتا ہے۔) اس اقدام کو جاپان کے انگریزی کے تعلیمی نظام کی “شدید اکھاڑ پچھاڑ” قرار دیا جا رہا ہے۔

انگریزی کا درکار شدہ معیار ہر تعلیمی ادارے کے حوالے سے مختلف ہو گا۔ ٹی بی ایس نے منگل کو خبرد ی، مثال کے طور پر پینل سفارش کرتا ہے کہ بین الاقوامی معیار کی تحقیق کے لیے مقرر کردہ جامعات میں فارغ التحصیل ہونے (اور سند حاصل کرنے کے لیے) 70 فیصد سے زیادہ اسکور درکار ہو گا۔ جاپان میں اس وقت 30 کے قریب ایسے تعلیمی ادارے موجود ہیں۔

پینل 10 ٹریلین ین کی سرمایہ کاری کی سفارش بھی کرتا ہے تاکہ جاپانی جامعات کو عالمی سطح پر مسابقت پذیر بنانے میں مدد کی جا سکے۔ پینل نے خاص طور پر ان تدریسی طریقوں میں خامیوں کی نشاندہی کی جن کے ذریعے انگریزی، انفارمیشن کمیونیکیشن ٹیکنالوجی (آئی سی ٹی)، سائنس اور ریاضی پڑھائے جاتے ہیں۔ پینل نے سفارش کی کہ تمام پرائمری اسکولوں اور جونیئر ہائی اسکولوں کو ٹیبلٹ کمپیوٹر دستیاب ہونے چاہئیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.