ٹوکیو: 29 سالہ آنا تسوچیا، جو ماڈل اور دو لڑکوں کی ماں ہیں، کو گردنی سرطان (زنانہ مثانے کی گردن کا کینسر) کے انسداد کی ایک مہم کے فروغ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ تسوچیا نے منگل کو ایک تقریب “ہیلو سمائل لائیو” میں شمولیت اختیار کی، جس کا مقصد گردنی سرطان کے سلسلے میں آگاہی بڑھانا ہے۔
منتظمین نے کہا تسوچیا کو اس کی مضبوط نسوانی شبیہ کی وجہ سے اس مہم کے فروغ کے لیے چنا گیا۔
“میں ایسی خواتین چاہتی ہوں جو گردنی سرطان (مثانے/ تخم دان کی گردن کے کینسر) کے لیے چیک اپ کروانے میں شرم محسوس نہ کریں۔ یہ ایک ذمہ داری ہے۔ میں یہ بھی چاہوں گی کہ اور زیادہ مرد خواتین کی صحت کے مسائل کا خیال رکھیں،” تسوچیا نے کہا۔