نودا کے استعفے کا مطالبہ کرنے والے بینک یرغمال کار کو 9 برس قید

ناگویا: ناگویا کی ضلعی عدالت نے منگل کو ایک آدمی کو نو برس کے لیے جیل بھیج دیا جس نے پچھلے نومبر میں 12 گھنٹوں سے زیادہ وقت کے لیے چار افراد کو یرغمال بنائے رکھا اور سابق وزیرِ اعظم یوشیکو نودا کے استعفے کا مطالبہ کرتا رہا تھا۔

عدالت کو بتایا گیا کہ 32 سالہ کوجی ناگاکوبو نے 22 نومبر، 2012 کو دوپہر 2 بجے کے قریب تویوکاوا شینکِن بینک کی زوشی برانچ کا محاصرہ شروع کیا، جو  وسطی صوبہ آئچی کے تویوکاوا شہر کے بصورتِ دیگر خاموش رہنے والے رہائشی علاقے میں واقع ہے۔

ہنگامی حالات میں استعمال ہونے والے چاقو سے لیس اس شخص نے چار ملازمین اور ایک خاتون گاہک کو یرغمال بنا لیا تھا اور مطالبہ کیا کہ وزیر اعظم یوشیکو نودا کی کابینہ استعفی دے دے۔ اگلے دن قریباً 2:30 بجے صبح حفاظتی لباس پہنے اور ڈھالیں پکڑے پولیس والوں نے دفتر پر دھاوا بولا، آدمی کو قابو کیا اور بقیہ چار یرغمالیوں کو حفاظتی تحویل میں باہر لائے تھے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.