فوکوشیما: صوبہ فوکوشیما میں ناراہا کے مئیر نے پیر اور منگل کو وزارتِ ماحولیات کے اہلکاروں سے ملاقات کی تاکہ بات چیت کی جا سکے کہ آیا میونسپلٹی کو فوکوشیما ڈائچی ایٹمی بجلی گھر سے تابکار فضلے و ملبے کے لیے ایک عبوری ذخیرہ گاہ کی تعمیر کی اجازت دینی چاہیئے یا نہیں۔
ناراہا کا قصبہ 20 کلومیٹر کے پابند علاقے میں آتا ہے جو ساحل کے ساتھ ساتھ پانچ دوسری میونسپلٹیوں تک پھیلا ہوا ہے۔
اپریل 2012 میں اعلان کیا گیا تھا کہ 100,000 بیکرلز فی کلوگرام سے زیادہ تابکار سیزیم خارج کرنے والا ملبہ وسط مدتی ذخیرہ گاہوں میں منتقل کر دیا جائے گا جنہیں ریاست تعمیر کرے گی۔ فُوجی ٹی وی نے بدھ کو خبر دی، ناراہا کے مئیر یوکیےئی ماتسوموتو نے ایک نیوز کانفرنس کو بتایا کہ وہ کچھ شرائط کی پاسداری کی صورت میں تابکار آلودہ فضلے کی ایک ذخیرہ گاہ تعمیر کرنے کی اجازت دینے کے لیے بات چیت کے مرحلے میں ہیں۔