جاپان سماجی ترقی کے لیے ایک رول ماڈل ہے: میکسکو کے صدر

ٹوکیو: میکسیکو کے صدر انریک پینا نئیتو نے بدھ کو کہا کہ منشیات کے خلاف جنگ میں امن رضاکاروں کی کوئی ضرورت نہیں، اور زور دیا کہ جاپان میں نظر آنے والی ترقی اس کا جواب ہے۔

پینا نئیتو، جنہوں نے دسمبر میں عہدہ سنبھالا تھا، نے منشیات کے خلاف جنگ ورثے میں حاصل کی ہے جس میں ان کے پیش رو فلیپے کالڈرون کے تحت چھ برس میں 70,000 کے قریب لوگ مارے جا چکے ہیں۔

جرائم کے انسداد میں پولیس کی ناکامی سے نالاں مسلح گروہ میکسیکو کی کم از کم چار ریاستوں میں پھیل چکے ہیں، وہ چوکیوں پر کھڑے ہوتے ہیں، گلیوں میں پہرا دیتے ہیں اور ایک صورتحال میں “مشتبہ” کو موقع پر گولی مار دیتے ہیں۔

میکسیکو کے صدر، جو جاپان میں سرکاری دورے پر آئے ہوئے ہیں، نے کہا کہ حکام قانون کی طاقت استعمال کر کے تشدد سے نپٹیں گے، جس میں ہر قسم کے امن رضاکار بھی شامل ہیں۔ “میکسیکو کی اقتصادی ترقی اور ٹیکنالوجی میں جدت طرازی کے لیے جاپان ایک نمونے کا ملک ہے۔”

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.