ٹوکیو: فطرت کی مضبوطی اور تنوّع کے ثبوت طور پر ایک مچھلی، جو 2011 میں جاپان کے شمال مشرقی ساحل سے ٹکرانے والے سونامی میں بہہ جانے والی چھوٹی سی ماہی گیر کشتی کے چارے والے بکس میں پھنس گئی تھی، کو امریکی ریاست واشنگٹن کے ساحل پر زندہ اور بخیر و عافیت پایا گیا ہے۔
اس سال مارچ کے آخر میں ساحل پر پہنچنے والی یہ دھاری دار بِیک فش سمندر میں بھٹکتے ہوئے دو برس سے زیادہ عرصے کے سفر میں زندہ رہنے میں کامیاب رہی، اور اس کا سفر بالآخر اس وقت تمام ہوا جب یہ آوارہ کشتی بحر الکاہل کے پار 8000 کلومیٹر کا حیرت انگیز سفر کر کے لانگ بیچ، واشنگٹن پر ساحل سے جا لگی۔