ٹوکیو: ایک چوہا عارضی سوئچ بورڈ پر شارٹ سرکٹ کر کے بجلی کی بندش کا سبب بن جاتا ہے۔ جب کارکن چوہا روک جال نصب کر رہے ہوتے ہیں تو ایک اور بندش رونما ہو جاتی ہے۔ دیو قامت زیرِ زمین ٹینکوں کے جوڑوں میں سوراخوں سے تابکار پانی رستا ہے۔
جاپان کا تباہ حال فوکوشیما ایٹمی بجلی گھر حالیہ عرصے میں کئی ایک مسائل میں گھر چکا ہے جو تباہ کن زلزلے و سونامی سے اس کے ری ایکٹروں پر پگھلاؤ کے دو برس سے زیادہ عرصے کے بعد بھی اس کی غیر یقینی حالت کو نمایاں کرتا ہے۔
ایٹمی نگران ادارے کے چئیرمین شونیچی تاناکا کے اعتراف کیا کہ پائپوں، ٹینکوں اور بجلی کی تاروں کا عارضی سا نظام جس کا مقصد ٹوٹی پھوٹی عمارات کے اندر پگھلے ہوئے ری ایکٹروں اور استعمال شدہ ایندھن کے تالابوں میں ٹھنڈا کرنے والا پانی پہنچانا ہے، مسلسل خطرے کی انتہائی زد میں ہے۔
ان مسائل نے شکوک کو ابھارا ہے کہ پلانٹ سبکدوشی کے مراحل کے دوران سالم رہ سکے گا بھی یا نہیں جس میں 40 سال تک لگ سکتے ہیں، جس سے اہلکاروں کو خطرہ کم کرنے کے اقدامات اور سبکدوشی کے منصوبوں پر نظرِ ثانی پر مجبور ہونا پڑا۔