آسٹریلیا وہیلنگ پر جاپان کو اقوامِ متحدہ کی عالمی عدالت میں لے جائے گا

دی ہیگ: آسٹریلیا جون میں اقوامِ متحدہ کی اعلی ترین عدالت کے سامنے ایک قانونی جنگ کی ابتدائی توپیں داغے گا جس کا مقصد انٹارکٹکا میں جاپان کے وہیلنگ ریسرچ پروگرام کو رکوانا ہے۔

ہیگ میں قائم شدہ عالمی عدالتِ انصاف نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا، “بین الاقوامی عدالتِ انصاف بدھ 26 جون سے انٹارکٹکا میں وہیلنگ پر آسٹریلیا بنام جاپان کے مقدمے کی عوامی سماعتیں شروع کرے گی”۔

آسٹریلیا مئی 2010 میں جاپان کو عدالت لے گیا تھا اور الزام لگایا کہ جاپان کی جانب سے بڑے پیمانے کے وہیل شکار، جسے جاپان سائنسی تحقیق قرار دیتا ہے، کی “مسلسل جستجو”، اس ایشیائی قوم کو بین الاقوامی معاہدوں اور “بحری ممالیوں و بحری ماحول” کو بچانے کے لیے اس کی ذمہ داری کی خلاف ورزی کی پوزیشن میں لا کھڑا کرتی ہے۔ “آسٹریلیا اس قتلِ عام کو رکوانا چاہتا ہے۔”

کینبرا نے عالمی عدالتِ انصاف کے ججوں سے کہا کہ وہ جاپان کو وہیلنگ ریسرچ پروگرام “جارپا دوم” کو روکنے کا حکم دے، جو انٹارکٹکا میں ایک خصوصی اجازت نامے کے تحت وہیل شکار کا دوسرا مرحلہ ہے۔

عدالتی بیان کے مطابق، “آسٹریلیا عدالت سے درخواست کرتا ہے کہ جاپان کو حکم دے کہ وہ جارپا دوم کا نفاذ روک دے، — اس پروگرام کے تحت وہیل شکار کی اجازت دینے والی — کسی قسم کی منظوری، اجازتیں اور لائسنس واپس لے لے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.