ٹوکیو: پولیس نے نو عمروں کو حراست میں لیا ہے جب وہ جنوری میں ٹوکیو کے علاقے اومے میں املاک کو نقصان پہنچانے کی ایک مہم پر نکل کھڑے ہوئے تھے۔
پولیس نے ہفتے کو کہا کہ غارتگری کی یہ مہم جوئی 31 جنوری کی شام ایک رہائشی علاقے میں رونما ہوئی۔ ٹی وی آساہی نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ تین 16 سالہ نو عمر، جو دو اسکوٹروں پر سوار تھے، ایک گلی میں ایک سرے سے دوسرے سرے تک ایسے گئے کہ ہاتھوں میں پکڑے ڈنڈوں سے کار پارکنگ کے آئینے اور گھروں کے ڈرائیو وے کی بتیاں توڑتے چلے گئے۔ اس گروپ پر مزید الزام ہے کہ انہوں نے ٹوٹی بتیاں پھینک کر کاروں کو نقصان پہنچایا۔
مجموعی طور پر، پولیس کے مطابق، 18 گھرانے اس پاگل پن سے متاثر ہوئے۔
ایک نو عمر کے پولیس کو دئیے گئے بیان کے مطابق، “میں انہیں دنوں اسکول سے نکالا گیا تھا اور اسٹریس محسوس کر رہا تھا۔ مجھے شیشہ ٹوٹنے کی آواز پسند تھی۔”