ٹوکیو: وزیرِ اعظم شینزو ایبے نے اتوار کو ایووتو (سابقہ ایوو جیما) کا دورہ کیا تاکہ دوسری جنگِ عظیم میں بحر الکاہل کے اس جزیرے پر ہونے والی شدید لڑائی میں مرنے والوں کی باقیات اکٹھی کرنے کے کام کا جائزہ لیا جا سکے۔
قدامت پسند رہنما نے جنگ کے آخری مہینوں مرنے والوں کی یاد میں ایک دعائیہ تقریب میں شرکت کی جو امریکی اور جاپانی فوجیوں کے مابین خونی ترین لڑائیوں میں سے ایک تھی۔
خیال ہے کہ قریباً 22,000 فوجی اس جزیرے پر مارے گئے تھے، جو ٹوکیو کے شمال میں 1200 کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے، تاہم ان میں سے بیشتر فوجیوں کی باقیات ابھی بازیاب کرائی جانی ہیں۔
2010 میں ٹوکیو نے مزید باقیات کی بازیابی کے لیے ایک تین سالہ منصوبہ شروع کیا تھا، اور کہا تھا کہ انہیں واپس لانا اور ابدی سکون مہیا کرنا قومی فرض ہے۔
مجموعی طور پر جنگ کے دوران 2.4 ملین جاپانی بیرونِ ملک ہلاک ہوئے تھے۔