ٹوکیو: امریکی سیکرٹری آف اسٹیٹ جان کیری کئی ہفتے طویل بحران کو ختم کرنے کے لیے چین کی اہم ترین حمایت کے حصول کے بعد اتوار کو جاپان پہنچے تاکہ جزیرہ نما کوریا میں ایٹمی کشیدگی پر بات چیت کی جا سکے۔
10 روزہ دورے کی آخری منزل پر وہ پہلے ٹوکیو، جس نے شمال کی جانب سے میزائل لانچ کے پیشِ نظر اپنے دارالحکومت کے اطراف میں پیٹریاٹ میزائل تعینات کر دئیے ہیں، میں جاپانی وزیرِ خارجہ فومیو کیشیدا سے ملاقات کریں گے۔
سرکاری ٹیلی وژن این ایچ کے کے مطابق ایبے نے کہا، “بین الاقوامی برادری کو متحد ہونا ہو گا اور شمالی کوریا کو احساس دلانا ہو گا کہ ان کے اشتعال انگیز اقدامات شمالی کوریا کو کوئی فائدہ نہیں پہنچا رہے اور ان کے لیے صورتحال بد سے بدتر ہو رہی ہے”۔
“جاپان امریکہ، جنوبی کوریا، چین اور روس سے تعاون کرنا چاہتا ہے اور شمالی کوریا کو پیغام پہنچانا چاہتا ہے کہ اسے اپنے اشتعال انگیز اقدامات دوہرانے نہیں چاہئیں اور میزائل نہیں داغنے چاہئیں۔”