امریکہ شمالی کوریائی دھمکیوں کے جواب میں جاپان کو تحفظ فراہم کرے گا، کیری

ٹوکیو: امریکی سیکرٹری آف اسٹیٹ جان کیری نے اتوار کو کہا کہ وہ پیانگ یانگ کو مذاکرات کی طرف واپس ترغیب دلانے کے لیے آگے قدم بڑھائیں گے، جیسا کہا انہوں نے عہد کیا کہ واشنگٹن جاپان کو شمالی کوریا کی دھمکیوں سے تحفظ دے گا۔

جاپانی وزیرِ خارجہ فومیو کیشیدا کے ساتھ ٹوکیو، جہاں شمال کی جانب سے میزائل لانچ کے تناظر میں پیٹریاٹ میزائل تعینات کے جا چکے ہیں، میں ملاقات کے بعد کیری نے اپنے اتحادی کے لیے امریکی حمایت کا وعدہ کیا۔

کیری نے کیشیدا کے ہمراہ ایک مشترکہ نیوز کانفرنس کو بتایا، “امریکہ جاپان کے دفاع کی پوری طرح ذمہ داری لیتا ہے”۔

سرکاری ٹیلی وژن این ایچ کے کے مطابق ایبے نے کہا، “بین الاقوامی برادری کو متحد ہونا ہو گا اور شمالی کوریا کو احساس دلانا ہو گا کہ ان کے اشتعال انگیز اقدامات شمالی کوریا کو کوئی فائدہ نہیں پہنچا رہے”۔

کیری نے شمالی کوریائی رہنما کِم جونگ اُن پر زور دیا کہ ملک کو مذاکرات کی جانب واپس لائیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.