ٹوکیو: سئیول سے لاس اینجلس جانے والی ایک کوریائی پرواز کو اتوار کو ٹوکیو کے ناریتا ہوائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کرنے پر مجبور ہونا پڑا جب اس کے کاک پٹ میں دھواں بھر گیا تھا۔
این ایچ کے نے کہا، جب جہاز ناریتا سے قریباً 175 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا تو کیپٹن نے جاپانی ہوائی اڈے کے حکام سے رابطہ کر کے کاک پٹ میں دھوئیں کی اطلاع دی۔ طیارے نے رات 10:05 پر لینڈنگ کی۔
ایک مسافر نے این ایچ کے کو بتایا، “عملے نے ہمیں بتایا کہ کوئی تکنیکی مسئلہ ہے، انہوں نے کھانے کی ٹرے ہمارے سامنے سے اٹھا لیں اور ہم نے ہنگامی لینڈنگ کی”۔
پرواز منسوخ کر دی گئی اور مسافروں نے رات جاپان میں گزاری۔