جاپانیوں اور غیر جاپانیوں کے مابین اسٹیشن کے باہر شراب پی کر جھگڑا، 3 پھٹڑ ( زخمی)

سائیتاما: پولیس نے پیر کو بتایا کہ صوبہ سائیتاما میں نیشی کاواگوچی اسٹیشن کے سامنے شراب کی مدہوشی میں ہونے والے ایک جھگڑے میں تین لوگ چاقو کے وار سے زخمی ہو گئے۔

فُوجی ٹی وی نے پولیس کے حوالے سے بتایا، یہ واقعہ اتوار کو رات 10 بجے شروع ہوا، جب قریباً 10 غیر جاپانیوں کا ایک گروپ، جو ایشیائی نسل کے لگتے ہیں، اسٹیشن کے سامنے جاپانیوں کے ایک گروپ کے ساتھ جھگڑے میں الجھ گیا۔ یہ جھگڑا ایک لڑائی میں تبدیل ہو گیا جس میں ایک غیر جاپانی نے مبینہ طور پر تین جاپانیوں کو ایک تیز دھار آلے سے زخمی کر دیا۔ پولیس نے کئی جھگڑالوؤں کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق، خیال ہے کہ دونوں گروپ جھگڑے کے وقت شراب پی رہے تھے۔

زخمی ہونے والے تینوں اشخاص کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے کہا کہ ان کی زندگیوں کو خطرہ نہیں۔

3 comments for “جاپانیوں اور غیر جاپانیوں کے مابین اسٹیشن کے باہر شراب پی کر جھگڑا، 3 پھٹڑ ( زخمی)

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.