یورپی یونین، جاپان نے آزاد تجارتی مذاکرات شروع کر دئیے

برسلز: یورپی یونین اور جاپان نے پیر سے دنیا کی سب سے بڑے آزاد تجارتی معاہدوں میں سے ایک کو مستحکم کرنے کے لیے مذاکرات کا پہلا دور شروع کیا جس سے دونوں فریقین کی لڑکھڑاتی معیشتوں کو مضبوطی ملنے کی امید ہے۔

دونوں اطراف نے ایسے معاہدے کے فوائد کو نمایاں کیا ہے جو عالمی پیداوار کا 30 فیصد اور تجارت کا 40 فیصد کور کرے گا جبکہ خبردار کیا ہے کہ مذاکرات مشکل ہوں گے چونکہ حساس معاملات داؤ پر لگے ہوئے ہیں۔

یورپی یونین کے ہیڈ مذاکرات کار ماؤرو پیٹریسیونی نے کہا، “ہم بہت عرصے سے ان مذاکرات کا انتظار کر رہے ہیں ۔۔۔ اس کا انتظام ہونے میں کچھ وقت لگ گیا۔”

ہم جانتے ہیں کہ یہ مشکل ہو گا تاہم ۔۔۔ ہم ایک دوسرے کو سمجھتے ہیں، ہم بہت پر اعتماد ہیں،” پیٹریسیونی نے اپنے جاپانی ہم منصب جون یوکوتا کے ہمراہ بیٹھے ہوئے مزید بتایا۔

جاپان کی طرح یورپی یونین بھی امریکہ کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے کے لیے مذاکرات کا آغاز کرنے جا رہا ہے جبکہ کینیڈا اور بھارت اور دوسرے کئی ممالک کے علاوہ لاطینی امریکا کے مرکوسر ممالک (ارجنٹائن، پیراگوئے، یوراگوئے، برازیل، وینزویلا اور بولیویا) کے ساتھ بھی اس کی بات چیت چل رہی ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.