پیناسانک کے صدر، چئیرمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد کٹوتی

ٹوکیو: جاپانی الیکٹرونکس دیو پیناسانک نے بدھ کو کہا، کمپنی کے صدر اور چیف ایگزیکٹو کی تنخواہوں میں نصف کٹوتی کر دی جائے گی جو فرم کے مالی مسائل کا الزام ان کے سر ڈالنے کے اقدام کا حصہ ہے۔

ترجمان خاتون کے مطابق، صدر کازُوہیرو تسُوگا اور چئیرمین فومیو اوہتسوبو نومبر سے رضاکارانہ طور پر اپنی 40 فیصد تنخواہیں واپس کر رہے ہیں، جبکہ دوسرے عہدیدار نے بھی اپنی اجرتوں کا 20 فیصد تک حصہ واپس کیا ہے۔

ترجمان خاتون نے کہا، صدر اور آئندہ چئیرمین شوساکو ناگائے تنخواہوں میں 50 فیصد کٹوتی کا سامنا کریں گے، اور مزید کہا کہ دوسرے عہدیداروں کے لیے تنخواہوں میں کمی کو باضابطہ بنایا جائے گا۔

پیناسانک کو مارچ 2013 تک کے مالی سال میں 765 ارب ین کے نیٹ نقصان کی توقع ہے، جس کا الزام ٹیلی وژن اور دوسری الیکٹرونکس مصنوعات کی کم ہوتی فروخت اور تشکیلِ نو کے جحیم اخراجات پر لگایا گیا ہے۔

ترجمان خاتون نے کہا، کمپنی اپنی یونینوں کے ساتھ بھی اپنے ہزاروں اراکینِ عملہ کی تنخواہوں میں مجوزہ کٹوتی کے سلسلے میں مذاکرات کر رہی ہے تاکہ لاگتوں میں کمی کی جا سکے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.