ایوانِ زیریں نے 92.61 ٹریلین ین کا سالانہ بجٹ پاس کر دیا

ٹوکیو: جاپان کے ایوانِ زیریں نے منگل کو 92.61 کا سالانہ بجٹ پاس کر دیا جس کا مقصد دنیا کی تیسری بڑی معیشت کو مضبوط بنانا ہے، جس سے وسط مئی تک بجٹ پر عملدرآمد بھی ممکن ہو گیا ہے۔

اہلکاروں کے مطابق، ایوان نے مارچ 2014 تک کے مالی سال کے لیے بجٹ بل کی منظوری دی، جسے وزیرِ اعظم شینزو ایبے کے حکمران اتحاد کی حمایت حاصل تھی۔

یہ بجٹ فوری طور پر ایوانِ بالا کو بھیج دیا گیا تاہم اس پر عملدرآمد 15 مئی تک ہو سکے گا چونکہ آئین کہتا ہے کہ طاقتور ایوانِ زیریں کی جانب سے فیصلے کے 30 دن بعد بجٹ بلوں کو نافذ کیا جانا چاہیئے۔

فروری کے اواخر میں دائت نے 13.1 ٹریلین ین کا اضافی بجٹ بھی پاس کیا تھا جو ایبے کی کوششوں کا ایک کلیدی حصہ بناتا ہے جن کا مقصد کئی برسوں سے معیشت کو چمٹی تفریطِ زر (روپے کی کمی) سے نپٹنا ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.