روم: اطالوی پولیس نے منگل کو 1.8 ارب یورو (2.3 ارب ڈالر) ضبط کر لیے جو نومُورا کے لیے تھے اور جاپانی بینک کے سابق سی ای او صادق سعید کو غبن پر جاری ایک تحقیق میں زیرِ تفتیش لے آئے جو مسائل زدہ اطالوی قرض دہندہ مونٹے ڈی پاشی سے ماخوذ ایک معاہدے کا نتیجہ ہے۔
اطالوی بینک کے آبائی قصبے سئینا میں پراسیکیوٹر کے دفتر کے ایک بیان نے کہا کہ اس نے “نومُورا سے مجموعی طور پر 1.8 ارب یورو” کی ضبطی کا حکم دیا ہے۔
پراسیکیوٹروں نے بانکا مونٹے ڈی پاشی ڈی سئینا کے تین زیرِ تفتیش سابق مینجروں سے بھی مجموعی طور پر 14.4 ملین یورو ضبط کر لیے۔
نومُورا کے ایک اور سینئر عہدیدار رافائیل ریچی کو بھی تفتیش میں شامل کر لیا گیا۔
اے ایف پی کے رابطہ کرنے پر نومُورا نے تبصرے سے انکار کیا۔
دنیا کا پرانا ترین بینک مونٹے ڈی پاشی ڈی سئینا جنوری سے غبن کے ایک بہت بڑے اسکینڈل کی زد میں ہے جس نے کئی ماخوذ معاہدوں سے بھی پردہ اٹھایا ہے جو اس کی سابق انتظامیہ نے خسارہ و نقصان چھپانے کے لیے کیے تھے۔