ٹویلیو، کے ڈی ڈی آئی ویب نے جاپانی مارکیٹ کے لیے مواصلات کی اے پی آئی جاری کر دی

ٹوکیو: کے ڈی ڈی آئی ویب کمیونیکیشنز (کے ڈبلیو سی) اور ٹویلیو، جو کلاؤڈ بیسڈ مواصلاتی خدمات فراہم کرنے والی ایک کمپنی ہے، نے بدھ کو ٹویلیو فار کے ڈی ڈی آئی ویب کمیونیکیشنز (ٹویلیو فار کے ڈبلیو سی) کا اجراء کیا، جو جاپان میں ڈویلپروں کو باآسانی مواصلات اور پیغام رسانی کی صلاحیت رکھنے والی طاقتور ایپلی کیشنز  (سافٹویر) تیار کرنے کے قابل بناتی ہے۔

ٹویلیو جاپانی مارکیٹ میں اپنی کلاؤڈ بیسڈ مواصلاتی اے پی آئی (“ایپلی کیشن پروگرامنگ انٹرفیس” ایک قسم کا سافٹویر ہوتا ہے جو دوسرے سافٹویر پروگراموں کو مختلف کاموں کے لیے بنا بنایا کوڈ فراہم کرتا ہے۔ اس طرح ریڈی میڈ چیز استعمال کر کے ہر ڈویلپر کے وقت اور محنت کی بچت ہو جاتی ہے۔) کا اجراء کے ڈبلیو سی — جو کے ڈی ڈی آئی کارپوریشن کی ایک ذیلی کمپنی اور (مالی سال 2012 کی آمدن کی رپورٹ کے مطابق) جاپان میں دوسری بڑی مواصلاتی کمپنی ہے — کے ساتھ اپنے اتحاد کے ذریعے کر رہا ہے۔

کے ڈی ڈی آئی ویب کمیونیکیشنز نے 1997 میں ایک شئیرڈ ہوسٹنگ سروس کا آغاز کیا تھا، اور اکتوبر 2007 میں کے ڈی ڈی آئی کارپوریشن کی ذیلی کمپنی بن گئی۔ (ویب ہوسٹنگ سے مراد ہے انٹرنیٹ سے منسلک اعلی کارکردگی والے کمپیوٹر یعنی سرور کمپیوٹرز چلانا، ان کی دیکھ بھال وغیرہ کرنا جن پر ویب سائٹیں ہوسٹ کروائی جاتی ہیں۔) کے ڈبلیو سی مختلف خدمات مہیا کرتا ہے جیسا کہ ہوسٹنگ خدمات سی پی آئی، کلاؤ کور آنلائن ویب سائٹ کرئیٹر جِم ڈو، اور اب مواصلاتی اے پی آئی کا پلیٹ فارم ‘ٹویلیو فار کے ڈبلیو سی’۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.