ٹوکیو: جمعرات کی ایک خبر کے مطابق، ایک 77 سالہ عورت، جس نے جنسی اور رونوی نوازشات کے بدلے میں ایک 79 سالہ شخص سے 400 ملین ین وصول کیے تھے، کو جاپان میں ایک عدالت نے یہ نقدی واپس کرنے کا حکم دیا ہے۔
اسپورٹس نیپون اخبار کے مطابق، یہ عورت سات برس کے عرصے میں آدمی سے یہ رقم نکلوانے میں کامیاب ہوئی، جسے وہ شخص قرضہ سمجھتا رہا، تاہم جسے وہ عورت پرتعیّش کاریں اور کنڈومیم خریدنے میں استعمال کرتی رہی۔
اخبار کے مطابق، شیزوؤکا، وسطی جاپان کی عدالت نے کہا، “اس کے پاس قرضہ واپس کرنے کی نہ تو صلاحیت تھی اور نہ ارادہ تھا”۔
اخبار کے مطابق، اس عمر رسیدہ جوڑے نے جون 2000 میں ڈیٹ پر جانا شروع کیا، اور عورت نے بار بار روپے کا پوچھا، جو اس کے مطابق اس نے ایک اور شخص کا قرض ادا کرنے کے لیے استعمال کرنا تھا ورنہ اسے اُس شخص سے شادی کر نا پڑتی۔
اگر عورت سول عدالت کے فیصلے کی تعمیل کرنے میں ناکام رہتی ہے، تو اس شخص کو اسے مجبور کرنے کے لیے مزید اقدام اٹھانا ہو گا۔