کئیکیو میں دو ٹرینیں قریب سے گزرنے پر ڈبے کی کھڑکیاں ٹوٹ گئیں

کاناگاوا: سوکا گاوا، صوبہ کاناگاوا میں جمعرات کو کئیکیو لائن پر ایک ٹرین کی کھڑکیاں اس وقت ٹوٹ گئیں جب وہ سامنے سے آنے والی ایکسپریس ٹرین کے سامنے سے گزر رہی تھی۔

پولیس کے مطابق، ہائی اسکول کے دو طلباء جو شیشے کے ساتھ ٹیک لگائے بیٹھے ہوئے تھے، انہیں اس واقعے کے نتیجے میں معمولی خراشیں آئی ہیں۔

اندرونی ٹوکیو کو کاواساکی سے ملانے والے نجی ریلوے کی ملکیت رکھنے والی کئیکیو کارپوریشن کے ایک ترجمان نے کہا، یہ حادثہ توآرا اور انجی نوکا اسٹیشنوں کے درمیان 4:30 بجے کے قریب رونما ہوا۔ ٹی وی آساہی کے مطابق ایک ٹرین کی آگے والی بوگی کے دو کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے جب وہ تیز محدود ایکسپریس کو پار کر رہی تھی۔ کئیکیو کے ترجمان سے منسوب بیان کے مطابق، تیز محدود ایکسپریس ٹرین میں بھی ایک کھڑکی کا شیشہ اس واقعے میں تڑخ گیا۔

کئیکیو کے مطابق، جب شیشہ ٹوٹنے کا یہ واقعہ رونما ہوا تو ڈبے میں 30 مسافر موجود تھے، اگرچہ صرف دو کے زخمی ہونے کی اطلاع دی گئی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.