خاتون عام جج جائے واردات کے مناظر کی تصاویر سے اسٹریس پر مقدمہ کرے گی

فوکوشیما: کوریاما، صوبہ فوکوشیما میں ایک خاتون، جس نے ایک قتل کے مقدمے میں عام جج کے طور پر خدمت سرانجام دی، کو ایک قتل کے مقدمے میں عدالتی ثبوت کا جائزہ لینے کے نتیجے میں شدید ذہنی تناؤ (اے ایس ڈی) کی تشخیص کی گئی ہے، اور وہ اس پر ہرجانے کے لیے مقدمہ دائر کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

سانکےئی شمبن کے مطابق، اس کے وکیل نے کہا، 60 کے پیٹے میں یہ خاتون 1.6 ملین ین بطور زرِ تلافی ادائیگی کا مطالبہ کرے گی جب اسے ایک جوڑے کی رنگین تصاویر دیکھنے کو کہا گیا جنہیں خنجر یا چاقو کے وار کر کے ہلاک کر دیا گیا تھا۔

مذکورہ خاتون اور اس کے ساتھی عام ججوں سے کہا گیا تھا کہ ڈکیتی اور قتل کے ایک مقدمے سے تعلق رکھنے والی تصاویر کا جائزہ لیںِ اور اس کے ساتھ ساتھ متاثرین میں سے ایک کی آڈیو ریکارڈنگ سنیں جو تیز دھار آلے کے وار کے بعد ہنگامی خدمات والوں کو کال کر رہا تھا۔ مارچ میں جب یہ مقدمہ ختم ہوا تو مدعا علیہ کو سزائے موت سنائی گئی تھی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.