ناگویا میں سٹی هال کے ٹوائلٹ میں ایک شخص کی ھارا کیری کی کوشش، اس کو هسپتال پہنچا دیا گیا ہے
ناگویا : جمعرات کے روز ایک شخص کو ایمرجنسی میں ھسپتال پہنچایا گیا جب اس نے خود کو چھری گھونپ کر مجروح کر لیا
یه واقعه ناگویا کے سٹی ھال کے ٹوائلٹ میں پیش آیا
اپنی عمر کی ٦٠ ویں یا ٧٠ویں دھائی میں یه شخص ٹوائیلٹ میں للکارے مار رھا تھا که
مئیر کو بلاؤ
جن کو سن کر بلدیه کے ایک ملازم نے اس شخص کو زخمی پایا
یه واقعه ١١:٢٠ پر پیش ایا جس کے فوراً هی بعد پولیس اورپیرا میڈیکل کے لوگوں نے اس کو ھسپتال پهنچا دیا
نئے منتخب مئیر جناب کاوا مورا ، تاکاشی اس وقوعے کے چند منٹ پہلے ریپورٹروں کی ایک میٹنگ ایٹنڈ کر رهے تھے