بائیڈن کی جاپان کو شمالی کوریا کے خلاف امریکی دفاع کی یقین دہانی

واشنگٹن: امریکی نائب صدر جو بائیڈن نے جمعے کو جاپان کے ڈپٹی وزیرِ اعظم کو یقین دہانی کرائی کہ امریکہ شمالی کوریا کے پیش کردہ خطرے کے خلاف جاپان کے دفاع کا ذمہ دار ہے۔

شمالی کوریا حالیہ ہفتوں میں دھمکی آمیز لب و لہجے میں ملوث رہا ہے اور خیال ہے کہ ایک میزائل تجربہ کرنے کے لیے اقدامات اٹھا رہا ہے، ایسے اقدامات جنہوں نے ایشیا پیسفک میں کشیدگی بڑھا دی ہے۔

بائیڈن نے جاپانی ڈپٹی وزیرِ اعظم تارو آسو کے ساتھ مذاکرات کا اہتمام کیا۔ وائٹ ہاؤس کے ایک بیان میں کہا گیا کہ شمالی کوریا کو اپنے ایٹمی اور بیلاسٹک میزائل پروگرام ختم کرنے چاہئیں اور عالمی ذمہ داروں کی تعمیل کرنی چاہیئے۔

(اس ملاقات میں) “انہوں نے سیکیورٹی تعاون کو مزید گہرا کرنے پر بات چیت کی۔” وائٹ ہاؤس کے بیان کے مطابق، “اس سیاق و سباق میں نائب صدر نے تجدید کی کہ امریکہ جاپان کے لیے اپنی دفاعی ذمہ داریوں کے حوالے سے پرعزم ہے، جن میں امریکی ایٹمی چھتری کی توسیع شدہ سدِّ راہ بھی شامل ہے”۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.