ٹوکیو: امریکی ارضیاتی سروے نے کہا، اتوار کو ہونشو کے ساحل کے جنوب میں 6.1 شدت کا ایک زلزلہ ٹکرایا، تاہم سونامی کا کوئی انتباہ جاری نہیں کیا گیا۔
یو ایس جی ایس کے مطابق، یہ زلزلہ 12:22 بجے دوپہر کے وقت ٹوکیو سے 644 کلومیٹر جنوب میں آیا، جس کی گہرائی 424 کلومیٹر تھی۔
جاپان کی موسمیاتی ایجنسی نے کہا کہ سونامی کا کوئی خطرہ نہیں تھا۔
ٹوکیو اور اس کا نواحی کانتو ریجن ہلکے جھٹکوں کی زد میں رہے تاہم ایجنسی نے کہا کہ زخمی یا نقصان پہنچنے کی کوئی فوری اطلاع نہیں تھی۔
ٹوکیو میٹروپولیٹن پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ایک ترجمان نے کہا، “ہم نے ابھی تک املاک کو نقصان یا زخمیوں کی کوئی اطلاع وصول نہیں کی”۔
یہ علاقہ اکثر زلزلوں کی زد میں رہتا ہے۔
جاپانی موسمیاتی ایجنسی کے مطابق، دریں اثناء 7:27 بجے شام شمال مشرق میں صوبہ فوکوشیما میں 10 کلومیٹر کی کم گہرائی پر ایک زلزلہ آیا اور اسے پورے علاقے میں محسوس کیا گیا۔
پلانٹ آپریٹر ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی نے کہا، اس کا سونامی سے تباہ شدہ فوکوشیما ڈائچی ایٹمی بجلی گھر پر کوئی اثر نہیں ہوا۔