جاپان کی اقتصادی بحالی کے لیے خواتین کی کلیدی اہمیت، ایبے

ٹوکیو: وزیرِ اعظم شینزو ایبے نے جمعے کو (معاشی) بڑھوتری کی نئی حکمت عملیوں سے نقاب کشائی کی جن میں خواتین کے لیے کاروبار کے مواقع کو وسیع کرنے اور نوجوانوں کے لیے کام کی تربیت مہیا کرنے پر خصوصی توجہ ہے۔ انہوں نے کہا، “میں شدت سے یقین رکھتا ہوں کہ باصلاحیت خواتین اپنی صلاحیتیں استعمال کر کے جاپان کے لیے اقتصادی ترقی کی قوت بن سکتی ہیں”۔ انہوں نے کاروباری لیڈروں پر بھی زور دیا کہ زیادہ خواتین کو انتظامی عہدوں پر تعینات کریں۔

جاپان کے اندر اور باہر موجود ماہرین عرصہ دراز سے دلیل دیتے آ رہے ہیں کہ ملک کو زیادہ خواتین کو کام پر لانا چاہیئے تاکہ مردوں کے زیرِ غلبہ، سکڑتی ہوئی افرادی قوت کی منڈی کو وسیع کیا جا سکے، جسے ریٹائر ہونے والے جنگِ عظیم کے زمانے کے بابے اور کم ہوتی شرح پیدائش ضرب لگا رہی ہے۔

ایبے نے مزید کہا کہ انہوں نے نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے اقدامات مہیا کرنے کے لیے پہلے ہی کاروباری لیڈروں سے بات چیت شروع کر دی ہے، خصوصاً ایسے طریقوں کے لیے جس میں انہیں درکار مہارتیں حاصل کرنے کے لیے بیرونِ ملک سے تربیت دلوائی جائے تاکہ غیر ملکی حریفوں کا مقابلہ کیا جا سکے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.